Add To collaction

22-Jun-2023 لیکھنی کی کہانی - وقت ہی زندگی ہے

بسم اللہ الرحمن الرحیم

وقت ہی زندگی ہے
سمیہ بنت عامر خان

دنیا کی زندگی عارضی اور فانی ہے۔ ہر نفس نے یہاں اپنی مقررہ مدت گزارنے کے بعد آخرت کی جانب کوچ کرنا ہے جو مستقل اور ابدی ٹھکانہ ہے۔ ہمارے لئے وقت ایک عظیم متاع زندگی ہے، ایک ایسی متاع جس کی ہر امیر غریب، عالم، جاہل، صغیر، کبیر میں یکساں  تقسیم کی گئ ہے۔ وقت کی اہمیت اور قدر کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں کئی مقامات پر مختلف اوقات کی قسم کھائی ہے جس سے وقت کی بے پناہ اہمیت اجاگر ہوتی ہے۔ جیسے کہ سورۃ الفجر میں فجر کی وقت کی اور اس راتوں کی قسم کھائی ہے۔وَالْفَجْرِ وَلَيَالٍ عَشْرٍ (الفجر، آیت ١-٢)’’اس صبح کی قَسم (جس سے ظلمتِ شب چھٹ گئی) اور دس (مبارک) راتوں کی قَسم‘‘ 
اسی طرح سورہ الیل میں دن اور رات کی قسم کھائی ہے۔ 
وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَى وَالنَّهَارِ إِذَا تَجَلَّى (الليل، آیت ١-٢)
’’رات کی قَسم جب وہ چھا جائے (اور ہر چیز کو اپنی تاریکی میں چھپا لے) اور دن کی قَسم جب وہ چمک اٹھے۔"
اس کے علاوہ اللہ تعالیٰ نے سورۃ الضحیٰ میں چاشت کے وقت اور رات کی قسم کھاتے ہوئے ارشاد فرمایا: "قَسم ہے چاشت کے وقت کی (جب آفتاب بلند ہو کر اپنا نور پھیلاتا ہے) اور قَسم ہے رات کی جب وہ چھا جائے‘‘
اسی طرح اللہ تعالیٰ سورہ العصر میں زمانے کی قسم کھاتے ہوئے فرماتا ہے کہ بیشک انسان خسارے میں ہے۔
قرآن میں موجود ان تمام آیات میں اللہ تعالی نے مختلف اوقات کی قسم کھائی ہے۔ اسی طرح ترمذی میں حدیث 2416 میں  نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرماتے ہیں کہ قیامت کے دن کوئی شخص اپنی جگہ سے قدم نہیں ہٹا سکتا ہےجب تک کہ وہ پانچ سوالوں کا جواب نہ دے ، زندگی کہاں بسر ہوئی ؟ جوانی کہاں گزری ؟ مال کیسے کمایا ؟ کہاں خرچ کیا ؟ علم پر کہاں تک عمل کیا ؟ جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ زندگی کا ایک ایک لمحہ قیمتی ہے اسے حقیر نہ سمجھو کیونکہ اس کے ایک ایک لمحہ کا تم سے حساب ہونا ہے۔ وقت اللہ کی نعمتوں میں سے ایک بیش بہا قیمتی نعمت ہے۔وقت کی قدر کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔ وقت کبھی کسی کا انتظار نہیں کرتا اور وقت کے مطابق جینا ہی کامیابی کی کنجی ہے۔  وقت کے ساتھ چلتے رہنا ہماری اپنی ذمہ داری ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ”آپ پیسے سے ہر چیز خرید سکتے ہیں، لیکن آپ وقت نہیں خرید سکتے۔“ جتنا بھی پیسہ ہم خرچ کرے وہ  دوبارہ کمایا جا سکتا ہے، لیکن جو وقت ہم نے کھو دیا  وہ کبھی لوٹ کر نہیں آ سکتا۔ 
سدا عیش دوراں دکھاتا نہیں 
گیا وقت پھر ہاتھ آتا نہیں 
اگر ہم تاریخ کے اوراق پلٹ کر دیکھے تو ہمیں یہ معلوم ہوتا ہے کہ ماضی میں تمام کامیاب افراد نے وقت کا بہترین استعمال کیا۔ اس کے ایک ایک پل کی قدر کی،تب اُنہیں مقام و مرتبہ ملا۔ اس لیے کہا جاتا ہے کہ وقت کی قدر کرے اسے ضیاع نا کرے۔ آج کا کام کل پرمت چھوڑو۔ وقت کی قدر و اہمیت ہی ہمیں اور  ہمارے معاشرے کو ایک بہتر کل کی طرف بڑھنے میں مدد دے گی۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے بچوں کو بھی وقت کی اہمیت اور قدر سکھاۓ ورنہ وقت ضائع کرنے کے سبب ہمیں زندگی میں برے نتائج اور بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یاد رکھیں اگر آپ وقت کو ضائع کرتے ہیں، تو وقت آپ کو ضائع کر دیتا ہے۔ 
ہمیں چاہیے کہ وقت کو فضول کاموں میں ضائع کرکے جہنم کا ایندھن بننے کی بجائے وقت کو غنیمت جان کر اللہ کو راضی کرنے کی جدو جہد کرے اور جنت جو ہمیشگی نعمت ہے اس کے حقدار بنے۔  

اہلِ ہمت اپنی منزلیں پائیں گے
جو ہیں کاہل پیچھے رہ جائیں گے

   15
0 Comments